
واشنگٹن، 22جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)امریکہ زلزلے کی شدت کا مشاہدہ کرنے کے لئے امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ کو دھماکہ کرکے اڑا دیا گیا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ارضیاتی تحقیقاتی مرکز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس دھماکے سے 3.9 کی شدت کے زلزلے کے اثرات کا مشاہدہ ہوا۔امریکی بحری بیڑے نے یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ طیارہ بردار جنگی بحری جہاز کی مضبوطی کی آزمائش کے لیے 18 ہزار 143 ٹن دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق 18 ہزار 143 کلو گرام دھماکہ خیز مواد کو آزمائشی عمل کے ایک سلسلے کے طور پر امریکہ کی مشرقی ساحلی پٹی پر ”فل شپ شاک ٹرائل“ پروگرام کے دائرہ کار میں ہوا میں اڑا گیا ہے۔
Ever wonder what a 40,000 pound explosive looks like from the bridge wing of a @USNavy aircraft carrier?
Watch footage from #USSGeraldRFord‘s first explosive event of Full Ship Shock Trials and find out! 🤯#ThisIsFordClass #WeAreNavalAviation #Warship78 pic.twitter.com/2kbeEkF0g1
— USS Gerald R. Ford (CVN 78) (@Warship_78) June 20, 2021
امریکی ارضیاتی تحقیقاتی مرکز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس دھماکے سے 3.9 کی شدت کے زلزلے کے اثرات کا مشاہدہ ہو ا ہے۔دیگر آزمائشوں کے بعد یو ایس ایس گیرلڈ آر فورڈ جنگی بحری جہاز کی تجدید، دیکھ بھال اور مرمت کا کام کیا جائے گا۔



