
نئی دہلی،22؍ جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو کورونا کی تیسری لہر کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔ کوڈ پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک کو جو پریشانی ہوئی ہے وہ پورا ملک جانتا ہے۔ ہم نے یہ وائٹ پیپر تفصیل سے تیار کیا ہے۔ اس کا ہدف فنگر پوائنٹنگ نہیں ہے۔
ہم ان غلطیوں کو اس لیے جاری کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں ان کی اصلاح کی جاسکے۔پہلی لہر کے دوران سائنسدانوں نے دوسری لہر کے بارے میں بات کی ، لیکن حکومت کی تیاریاں اس کے مطابق نہیں تھیں۔ آج ہم وہیں کھڑے ہیں۔ دنیا جانتی ہے کہ تیسری لہر آنے والی ہے۔ ہم کہہ رہے ہیں کہ حکومت کو تیسری لہر کی مکمل تیاری کرنی چاہئے۔
ہمارا مقصد یہ ہے کہ پہلی اور دوسری لہر میں کورونا مینجمنٹ فیل رہا ہے ، آکسیجن اور دوائی کی قلت رہی ، یہ مزید آگے نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ غریبوں کو مالی مدد ہونی چاہیے حکومت کورونا سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے کورونا معاوضہ فنڈ قائم کرنا چاہیے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ تیسری لہر آنے والی ہے۔
وائرس اپنی نوعیت تبدیل کر رہا ہے ، لہٰذا ہم حکومت سے بھی تیاریوں پر زور دے رہے ہیں۔ تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر حکومت کو آکسیجن بستر اور دوائیاں سمیت دیگر ضروریات کو پورا کرنا چاہئے۔ ، نیز انہوں نے تیز رفتار سے کورونا کے ٹیکے لگانے کی بات کہی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وائٹ پیپر میں ہم نے چار اہم نکات پر توجہ دی ہے۔
The idea behind our White Paper report on #COVID19 is to provide insights & information so that avoidable deaths can be prevented in the coming waves.
GOI must work on our constructive inputs in the interest of the country.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 22, 2021
پہلا نکتہ تیسری لہر کی تیاری ہے۔ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ غریب ، چھوٹے تاجروں کو مالی مدد کی جائے۔ تیسرا یہ کہ کوڈ معاوضہ فنڈ بنایا جائے۔ چوتھا نکتہ یہ ہے کہ پہلی اور دوسری لہر کی غلطیوں کی وجوہات کا پتہ لگائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ ایسی غلطیاں دوبارہ نہ ہوں۔



