بین ریاستی خبریں

ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان کا پربھنی میں فیم کی جانب سے منعقدہ یاد رفتگاں کے عنوان سے تعزیتی اجلاس سے خطاب


پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر میں فیم تنظیم کی جانب سے یاد رفتگاں کے عنوان سے شاندار تعزیتی اجلاس کا انعقاد کوئنس انگلش اسکول ،ناندکھیڑہ روڈ پربھنی میں فیم آرگنائزیشن کی روح رواں سابق وزیر نیز رکن راجیہ سبھا فوزیہ تحسین خان کی صدارت میں پیش آیا – تعزیتی اجلاس کا آغاز حافظ سید نثار احمد کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا – جبکہ منظوم نظم حاجی خضر خان شرر نے اپنے منفرد آواز میں پیش کی – اس موقع پر ڈائس پر فیم کے صدر تحسین احمد خان، سیکرٹری خالد سیف الدین، غلام محمد مٹھو، محمد غوث سر، عرفان الرحمن خان، محمد موسیٰ ناگانی، ڈپٹی میئر بھگوان واگھمارے، صحافی حمید ملک، معین مولوی، ملک بزمی، تقی احمد سر، عبدالباقی و دیگر موجود تھے –

اس موقع پر فوزیہ تحسین خان رکن راجیہ سبھا نے سال 2020 میں انتقال کر جانے والے پربھنی ضلع کے کئ مرحومین کو یاد کیا – انہوں نے اپنے تعزیتی اجلاس کے خطاب میں پربھنی شہر و ضلع کے 44 سے زائد مرحومین جن میں علاقہ مرہٹواڑہ کی مشہور معروف شخصیت الحاج عبدالرشید انجینئر، ایڈووکیٹ جاوید قادر، جان محمد جانو، قاضی جلال الدین فاروقی، زمان خان سر، نصیر الدین انصاری سر، اقبال احمد عولقی، اسحاق پٹیل زمیندار، شیخ حبیب مدرس ،مکرم علی خان عرف ابرار علی خان زمیندار کے علاوہ دیگر کئی مرحومین کے سوانح حیات کے بارے میں تفصیلی معلومات پیش کرتے ہوئے شاندار اور منفرد انداز میں ان مرحومین کو خراج عقیدت پیش کی –

اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ہم نے سال 2020 میں ملت کے کئ اہم قیمتی اثاثوں کو کھو دیے ہیں – جس کا ہمیں بے حد افسوس اور ملال ہوتا ہے – سال 2020 میں دنیا بھر سے کروڑوں کے قریب لوگ فوت ہو گئے ہیں -ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان نے سبھی مرحومین کے اوصاف حمیدہ پر فرداً فرداً روشنی ڈالی – جس کے سبب سبھی شرکاء نے ان کے بیان پر بے حد متاثر ہوئے – بعدازاں خالد سیف الدین، اورنگ آباد، تحسین احمد خان، ملک بزمی، غلام محمد مٹھو، محمد تقی،محمد غوث سر، سید محبوب علی پاشاہ، ڈپٹی میئر بھگوان واگھمارے و دیگر نے مرحومین کے بارے میں روشنی ڈالی – اسی طرح فیم کے صدر تحسین احمد خان نے بھی جامع انداز میں مرحومین کو یاد کرتے ہوئے انہیں سچی خراج عقیدت پیش کی –

انہوں نے اپنے خطاب میں مرحومین کے اوصاف حمیدہ پر خاکہ کھینچا – اور انتہائی جذباتی انداز میں رخت انداز میں دعائیں کی – جس پر ان کی دعاء کے دوران بیشتر شرکاء کی آنکھیں پر نم ہوچکی تھی – تعزیتی اجلاس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں خالد سیف الدین، غلام محمد مٹھو، موسی ناگانی، سید اقبال سید جیلانی سر، ڈاکٹر سلیم محی الدین سر، سید یوسف، رفیق احمد، محمد یونس انور ،فاروق علی خان، سید اطہر اورنگ آباد، آصف انصاری و دیگر نے اہم کردار ادا کیا – تعزیتی اجلاس کی نظامت خالد سیف الدین نے اپنے منفرد لب و لہجہ میں کرتے ہوئے سبھی کو اپنی طرف مائل کردیا – جبکہ اظہار تشکر پروفیسر سلیم محی الدین نے ادا کیا – اس تعزیتی اجلاس میں شہر کی سیاسی، سماجی، ادبی، تعلیمی، ملی شعبوں سے وابستہ شخصیات کے علاوہ مرحومین کے اعزہ واقرباء بھی موجود تھے –

مزید خبریں

متعلقہ خبریں

Back to top button