قومی خبریں

دہشت گردانہ کاروائیوں کے معاملے میں گرفتار کشمیری خاتون کی ضمانت عرضی کی این آئی اے نے کی مخالفت

نئی دہلی، 22 جون(اردودنیا/ایجنسیاں)قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف یہاں ہوئے مظاہروں کے درمیان ملک میں مبینہ طورپردہشت گردانہ حملے کی سازش کرنے کے معاملے میں ایک کشمیری خاتون کی ضمانت کی درخواست عدالت میں مخالفت کی۔

این آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ حنا بشیر بیگ، جنھیں اس کے شوہر جہانزیب سمیع اور ایک اور ملزم عبدالباسط کے ساتھ گزشتہ سال داعش سے مبینہ رابطوں کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا، نے غیر مسلموں کے خلاف مسلمانوں کو اکسایاتھا۔ایجنسی نے دعوی کیا کہ ملزم اسلامک اسٹیٹ کے نظریہ کو فروغ دے رہی تھی اور سی اے اے کے خلاف مظاہرے کواکسارہی تھی۔

اس معاملے کی سماعت ستمبر میں ہوگی۔ ان تینوں ملزمان کو گذشتہ سال مارچ میں دہلی پولیس کی خصوصی برانچ نے اسلامک اسٹیٹ خراسان صوبہ (آئی ایس کے پی) سے مبینہ رابطوں کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں، بعد ازاں یہ کیس این آئی اے میں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button