قومی خبریں

یوپی میں ’جنگل راج‘، خواتین کی حفاظت بھگوان بھروسے: پرینکا گاندھی

نئی دہلی، 23 جون(اردودنیا/ایجنسیاں)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز اتر پردیش میں بی جے پی حکومت پر خواتین مخالف جرائم کے معاملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگل راج میں خواتین کی حفاظت بھگوان بھروسے ہے۔

متھرا اور حمیر پور میں ہونے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیاکہ یوپی میں خواتین کے خلاف ایسے جرائم کئے جارہے ہیں کہ روح کانپ اٹھتی ہے، لیکن حکومت سو رہی ہے۔

پرینکا نے کہاکہ متھرا میں ایک سال سے بچی کو ہراساں کررہے غنڈوں نے گھر میں داخل ہوکر اسے چھت سے پھینک دیا۔ حمیر پور میں چھیڑ چھاڑ سے پریشان ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔کانگریس کی اتر پردیش انچارج نے الزام لگایا کہ جنگل راج میں خواتین کی حفاظت بھگوان بھروسے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button