قومی خبریں

گینگسٹر کلدیپ عرف فضّا کو فرار ہونے میں کی تھی مدد، پولیس نے امت کو کیا گرفتار 

نئی دہلی،24؍ جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)امت ماتھرر نامی شخص کو روہنی ڈسٹرکٹ #پولیس کی خصوصی ٹیم نے گ#رفتار کیا ہے۔  الزام ہے کہ امت نے #گینگسٹر کلدیپ عرف فضا کو جی ٹی بی اسپتال سے فرار ہونے میں مدد فراہم کی تھی۔ معلومات کے مطابق امت جتیندر گوگی گینگ کے لئے کام کرتا ہے۔ روہنی کے ڈی سی پی پرنوتیال کے مطابق خصوصی ٹیم نے امت ماتھر ر کو اطلاع کے بعد کرالہ میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا۔
وہ دہلی کے مشہور گینگسٹر جتیندر گوگی کے گروہ کا شاطررکن ہے۔اس سال 25 مارچ کو امت گوگی کے کہنے پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ جی ٹی بی #اسپتال آیا تھا اور وہاں سے گینگسٹر کلدیپ عرف فضا کو پولیس کی تحویل سے فرارکردیا تھا۔ تاہم اس دوران ان کے ایک ساتھی کی گولی لگنے موت ہوگئی تھی جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی ہوگیاتھا۔ دہلی پولیس کی تیسری بٹالین کے پولیس اہلکار کلدیپ عرف فضا کو میڈیکل کے لیے لا ئے تھے ۔
جب یہ شرپسند اسپتال پہنچا تو اس وقت گینگ کے نصف درجن شرپسندوں نے اسے پولیس تحویل سے فرار ہونے کے لئے فائرنگ کردی۔ شرپسند افراد کلدیپ کو لے جانے میں کامیاب ہوگئے ۔ بعدازاں کلدیپ عرف فضا پولیس انکائونٹر میں مارا گیا۔ امت ماتھر کا بچپن کا دوست دیپک عرف تیتر ہے، جس نے اسے گوگی گینگ میں شامل کرایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button