سرورققومی خبریں

لکشدیپ پولیس نے عائشہ سلطانہ سے تفصیلی پوچھ گچھ کی

کوچی 24 جون:(اردودنیا/ایجنسیاں) #لکشدیپ میں #عائشہ سلطانہ سے پولیس نے جمعرات کو پوچھ گچھ کی ہے۔سلطانہ سے جزیرہ نماعلاقہ میں ایک بی جے پی رہنما کی شکایت کی بنیاد پر درج ایک معاملے کے سلسلے میں اتوار ، بدھ اور جمعرات کو کیوراتی پولیس نے پوچھ گچھ کی۔سلطانہ ، جو کاواراتی پولیس اسٹیشن میں تقریباََتین گھنٹے کی تفتیش کے بعد باہر آئیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ سب کچھ ختم ہوچکا ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ میں کوچی جاسکتی ہوں۔ میں کل یا اس کے ایک دن بعد کوچی جاؤں گی۔یہ الزام لگایا گیا ہے کہ 7 جون کو ایک ملیالم نیوز چینل کے ذریعہ نشر ہونے والی مباحثے میں حصہ لینے کے دوران فلمساز نے کہا تھا کہ مرکز نے لکشدیپ کے لوگوں کے خلاف حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔بدھ کے روز تقریباََ آٹھ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعدسلطانہ نے کہاہے کہ پولیس نے ان سے پوچھا کہ کیا اس کے بیرون ملک بھی رابطے ہیں۔

میڈیا کو جاری کی گئی ویڈیومیں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے میرے وہاٹس ایپ ، انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس چیک کیے۔ وہ یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا میرے بیرون ملک بھی رابطے ہیں۔اس سے قبل اتوار کے روزان سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button