قومی خبریں

سی بی ایس ای امتحان: نتائج سے غیر مطمئن طلبا کو اگست میں ملے گا متبادل امتحان کا موقع : وزیرتعلیم

 نئی دہلی،25جون :(اردودنیا/ایجنسیاں) #مرکزی وزیر #تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے اعلان کیا ہے کہ نتائج سے غیر مطمئن طلباء کو متبادل امتحان دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا، یہ #امتحان اگست میں ہوگا۔ مرکزی وزیر تعلیم نے یہ اطلاع ٹوئٹر پر دی۔ انہوں نے کہا کہ جن طلبا کو یہ لگتا ہے کہ ان کے نمبر ان کی صلاحیتوں کے مطابق نہیں آئے ہیں ، ان کے پاس متبادل امتحان کا موقع ہے لہذا طلبا اور ان کے والدین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

#وزیر تعلیم رمیش پوکھریال آج یعنی 25 جون 2021 کو وزیر تعلیم نے کل 24 جون کو #سی بی ایس ای کے نتائج سے متعلق سوالات کے جوابات کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ اسی کے ساتھ ہی وزیر تعلیم نے #ٹوئٹ کرکے اس سلسلے میں معلومات دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی بی ایس ای #امتحانات سے متعلق آپ کے ذہن میں جو خدشات ہیں، اس کے بارے میں آپ کو 25 جون 2021 کو شام 4:00 بجے سوشل میڈیا کے ذریعے جواب دینے کی کوشش کروں گا،مجھے آپ کے بہت سارے پیغامات مل رہے ہیں۔ نیز آپ نے میری صحت کے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس کے لئے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ میں اب صحت مند ہوں۔واضح ہو کہ ملک کی سپریم کورٹ نے حال ہی میں سی بی ایس ای کلاس 12 کی تشخیصی معیار 2021 کو منظوری دے دی تھی۔ دریں اثنا سی بی ایس ای نے بھی نتائج کے اجراء کی تاریخ 31 جولائی 2021 کو اعلان کیا ہے۔یکم جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت اجلاس میں کرونا کے بڑھتے کیسوں کے پیش نظر سی بی ایس ای بورڈ کی کلاس 12 بورڈ کا امتحان منسوخ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button