قومی خبریں

ٹویٹر اکاؤنٹ کولے کر ششی تھرور نے آئی ٹی وزیر سے کہا روی شنکر جی میرے اوپر بھی ہوچکی ہے ایسی کاروائی

نئی دہلی،25جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)کانگریس کے لیڈر ششی تھرور نے روی شنکر پرساد کے اکاؤنٹ کو ٹویٹر پر تقریبا ایک  گھنٹے تک بند رہنے کی خبروں کے درمیان اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔ اپنے اکاؤنٹ کولے کر معلومات دیتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ میرے ساتھ بھی اس طرح کا واقعہ پیش آچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں آئی ٹی وزیر تھا،ایک گانے کی ویڈیو کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے ٹویٹر نے میرے اکاؤنٹ پر ایکشن لیاتھا۔

ششی تھرور نے کہاکہ روی شنکر جی جب میں وزیر تھا، میرے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ ہوا تھا۔ ٹویٹر نے گانے کی ایک ویڈیو کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے کارروائی کی۔بتادیں کہ مرکزی وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد نے دعوی کیا ہے کہ ٹویٹر نے تقریبا ایک گھنٹے تک ان کا اکاؤنٹ بند کردیاتھا

  اس سلسلے میں ٹویٹر نے کہا کہ روی شنکر پرساد نے امریکہ کے ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، تاہم بعد میں ٹویٹر کی طرف سے اکائونٹ کوکھول دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button