ابوعاصم اعظمی کی ایماء پر مقامی ڈپٹی میونسپل کمشنر اور کارپوریٹروں کی میٹنگ
ممبئی: (اردودنیانیوز) مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی ایما پر اب گوونڈی شیواجی نگر میں کورونا کے سبب التواء کا شکارترقیاتی کاموں کو ایک مرتبہ پھر شروع کرد یا گیا ہے۔
ابوعاصم اعظمی بذات خود عوامی مسائل کے حل کیلئے میٹنگ منعقد کر کے عوام سے نہ صرف رابطہ کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے ممبئی کے مضافات میں اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں کا احاطہ لیا اور اسی پر ایس پی کارپوریٹروں اور افسران کی مانخورد شیواجی نگر گوونڈی میں ایک منٹنگ طلب کی تھی جس میں پلاٹ نمبر 11 کے بیت الخلاء کو سوریج لائن سے مربوط کر نے گوونڈی میں ٹریفک کے مسائل کا ازالہ روڈ نمبر 3,7اور 8کو براہ راست گھاٹکوپر مانخورد لنک روڈ سے مربوط کر نے اور مہاڈا کے سیکورٹی گارڈ کے مکان اور روم کرایہ پر دئیے جانے پر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ابوعاصم اعظمی نے علاقہ میں التواء کا شکار کاموں کو دوبارہ شروع کرنے اور تیزی کے ساتھ مرحلہ وار طریقے پر اسے مکمل کر نے کا بھی مطالبہب کیا ہے مقامی کارپوریٹروں کے ساتھ ڈپٹی میونسپل کمشنر ڈی ایم سی کی میونسپل اسکول میں میٹنگ میں کئی مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اس تمام مسائل کو جلد ازجلد حل کرنے کا یقین دہانی ڈیم ایم سی نے کروائی ہے۔




