
کولکاتہ/26جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #ترنمول #کانگریس کے رکن #پارلیمنٹ #میمی #چکرورتی کے کرونا ویکسین لینے کے بعد بیمار ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ جہاں انہوں نے ویکسین لیا تھا، وہاں لوگوں کو جعلی ویکسین دی جارہی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق ممبر پارلیمنٹ جعلی ویکسین لینے کے صرف چار دن بعد ہفتہ کو بے چینی محسوس کی،گھریلو ڈاکٹر کے ذریعہ ابتدائی جانچ کے بعد رکن پارلیمنٹ کو مکمل آرام کرنے کو کہا گیا ہے۔
اس سے قبل ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ انہوں نے ویکسی نیشن مہم میں حصہ لیا تھا اور یہاں تک کہ خودبھی #ویکسین لیا تھا، اور لوگوں کو بھی ویکسین لینے کی ترغیب دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کوئین سے کسی طرح کے تصدیق کا کوئی پیغام نہیں ملا۔ادھر جعلی آئی اے ایس افسر دیب بن جن دیب کے مزید تین ساتھیوں کو کلکتہ میں مشتبہ کرونا ویکسی نیشن کے سلسلے میں ہفتے کی صبح گرفتار کرلیا گیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ یہ دونوں ساتھی بینک اکاؤنٹ کے دستخط کنندہ تھے ،جو ملزم نے کولکاتہ میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے نام پر بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ تیسرا شخص جو ڈیب کے پیرول پر تھا ،وہ کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا، جہاںکئی لوگوں کو جعلی ویکسین دیا گیا تھا۔افسر نے بتایا کہ ان میں سے ایک سالٹ لیک کا رہائشی ہے، جبکہ دوسرا باراسات کا رہنے والا ہے۔ دونوں کو گرفتار کرنے سے پہلے پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا تھا۔



