قومی خبریں

ملزم سوشیل پہلوان کے ساتھ سیلفی لینے والے پولیس اہلکار کیخلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم

نئی دہلی ، 26جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #پہلوان #ساگر دھنگر  کے #قتل کے الزام میں منڈولی جیل میں بند اولمپک انعام یافتہ ملزم سوشیل کمار پہلوان کو گذشتہ روز تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔ اس دوران ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ممکن ہے، جنہوں نے ملزم سوشیل کمار کے ساتھ سیلفی لی اور تصاویر کھنچوائیں۔

دہلی پولیس کے سینئر پولیس افسران نے اس معاملہ میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ملزم سوشیل کمار کے ساتھ سیلفی لینے اور فوٹو کھنچوانے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد پولیس افسران نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔واضح ہو کہ ملزم سوشیل کمار کو جمعہ کے روز منڈولی جیل سے #تہاڑ جیل منتقل کیا گیا تھا ، جس کی سیکورٹی میں #دہلی پولیس کی تیسری بٹالین اور خصوصی عملہ تعینات کیا گیا تھا۔

سوشیل کمار کو پولیس نے پہلوان ساگر دھنگھر قتل کے الزام میں 23 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ وہ 2 جون سے ہی منڈولی جیل میں بند تھا۔ جمعہ کے روز ملزم سوشیل کو منڈولی جیل سے تہاڑ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں ایک طرف تھرڈ بٹالین کے پولیس اہلکار اسے شفٹ کرنے گئے تھے ، تودوسری طرف اسپیشل سیل کے جوانوں کو بھی سکیورٹی کی غرض سے بھیجا گیا تھا۔

جس ٹیم کو خصوصی سیل کو سکیورٹی کے لئے بھیجا گیا تھا ، اسی ٹیم نے سوشیل کو گرفتار بھی کیا تھا۔ذرائع کے مطابق منڈولی جیل پہنچنے پر سوشیل کو جیل انتظامیہ نے ان پولیس اہلکاروں کے حوالے کیا ، جنہیں ملزم کو تہاڑ جیل منتقل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی،اس کے بعد تھرڈ بٹالین اور اسپیشل سیل کے اہلکار نے بھی سوشیل کے ساتھ فوٹو سیشن کیا ،انہوں نے سوشیل کے ساتھ کئی تصاویر اور سیلفیاں لیں۔

اسی دوران پولیس اہلکاروں نے یہ تصاویر اپنے جاننے والوں کو بھیجی تھیں ، جو کچھ ہی دیر بعد وائرل ہوگئیں۔اس معاملے میں تصویر وائرل ہونے کے بعد سینئر عہدیداروں کو بھی اس کے بارے میں معلومات ملی۔پولیس پر سیلفی کے بارے میں پولیس پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے سینئر عہدیداروں نے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button