قومی خبریں

عالمی ادارۂ صحت نے ڈیلٹاپلس ویری ینٹ سے بچاؤ کیلئے بتائے طریقے

نئی دہلی ، 26جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #دنیابھر میں #ڈیلٹا ویری ینٹ #کیسوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔اس کے پیش نظر ، #ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ایک انتباہ جاری کیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو مکمل ویکسین کی خوراک دی گئی ہے ، انہیں ماسک پہننا ہوگا معاشرتی دوری اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا، تاکہ کرونا وائرس سے زیادہ مہلک اور متعدی قسم کا پھیلاؤ ، جو پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے، روکا جاسکے۔

ادویات اور طبی آلات تک رسائی کے لئے ڈبلیو ایچ او کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ماری ینگیلا سیماؤ نے کہا کہ لوگ صرف اس وجہ سے اپنے آپ کو محفوظ محسوس نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ انہوں نے دو خوراک لی ہیں،بلکہ انہیں ابھی بھی اپنی حفاظت کی ضرورت ہے۔

سی این بی سی کے مطابق سیماؤ نے جنیوا ہیڈ کوارٹر سے ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ صرف ویکسین سے منتقلی کو نہیں روکا جاسکتا؛بلکہ لوگوں کو مستقل طور پر ماسک کا استعمال جاری رکھنا چاہئے۔

ڈبلیو ایچ او کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں پر زور دے رہے ہیں جوویکسین کی مکمل خوراک لے چکے ہیں، تاکہ #ڈیلٹا جیسی انتہائی متعدی بیماری جوکئی ممالک میں پھیل رہی ہیں ، اس پر قابو پایا جاسکے ۔ خیال رہے کہ 12 ریاستوں سے ڈیلٹا پلس وائرس کے51کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ #مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button