
قندوز، 27جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے دارالحکومت قندوز شہر میں #جھڑپوں کے دوران کم از کم 24 طالبان عسکریت پسند #ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔افغانستان کی سپیشل آپریشن فورسز سے وابستہ خالد امیری نے ہفتہ کے روز بتایا کہ افغان سپیشل آپریشن فورسز نے دارالحکومت کابل سے 250 کلومیٹر شمال میں واقع #شہر کی آبادیوں سہ درک ، عنایت اور زاخیل میں رات کے وقت چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 16 #عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 10 دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔
حالیہ دنوں کے دوران قندوز شہر میں اکا دکا جھڑپیں جاری ہیں کیونکہ طالبان عسکریت پسند شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوج کے ایک ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ قندوز شہر میں متعدد مقامات پر افغان قومی فوج کے دستوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں 8 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔



