جرائم و حادثاتسرورق

سنیل پانڈے سے50لاکھ رنگداری کامطالبہ

فون کرنے والا پنٹوپانڈے نے کہا‘ 72گھنٹہ کے اندر رقم نہیں ملی توجان سے ماردوںگا

آرہ:(اردودنیانیوز) آرہ سے تراری کے سابق ایم ایل اے سنیل پانڈے سے 50لاھ روپئے کی رنگداری کامطالبہ کیاگیا ہے۔ رنگداری نہیں دینے پرانہیں جان سے مار ڈالنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آج دوپہر کے بعد دھمکی نماکال سابق ایم ایل اے کے پرسنل نمبر پر آئی ۔ سابق ایم ایل اے نے اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی شکایت ابھی تک پولیس سے نہیں کی ہے ۔ ان کہنا ہے کہ شکایت آگے کریں گے۔

خبرکے مطابق کال کوسابق ایم ایل اے کے پرسنل اسسٹنٹ نے ریسیوکیا۔کال کرنے والے نے خود کواورنگ آباد کے کرپاباشندہ منٹوپانڈے بتایا۔انہوں نے سنیل پانڈے سے بات کرانے کوکہا۔ معاملہ پوچھنے پر کال کرنے والے نے پچاس لاکھ روپئے کی مانگ کی اورکہاکہ اگر72گھنٹے میں روپئے نہیں ملے توجان سے ماردیںگے ۔

اس کے بعد سابق ایم ایل اے کے پرائیویٹ اسسٹنٹ نے اسے ڈانٹ کرکال دیا۔ تھوڑی دیر بعد پھر کال آیا۔ اس بار خود سنیل پانڈے نے کال ریسیوکیا۔کال کرنے والے نے اپنا تعارف کرایااور پھرپہلی جیسی کہی۔یہ سن کر سابق ایم ایل اے نے کہاکہ ہم عوامی نمائندہ ہیں۔عوام کے درمیان رہتے ہیں جاوجوکرنا ہوگاکرلینا۔سنیل پانڈے نے بتایاکہ وہ ایسے معاملوں کوزیادہ بھائونہیں دیتے ہیںپھر بھی اگر کسی نے دھمکی دی ہے تو قانونی راستہ لیںگے ۔

ابھی تک پولیس میں شکایت نہیں کی ہے ۔اس کی کارروائی کریںگے۔ واضح رہے کہ زور آور لیڈر کے طورپرشہرت یافتہ سنیل پانڈے 2020کا اسمبلی انتخاب آزاد امیدور کے طور پرآرہ کے تراری سے میدان میں اترے تھے۔ اس سے قبل وہ چراغ پاسوان کی لوجپاکے ریاستی نائب صدر تھے

لیکن تراری سے ٹکٹ نہیں ملنے پرپارٹی کو ترک کردیا۔اس کے پہلے وہ ایک بار سمتاپارٹی سے اور تین بار جدیو سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں ۔ کہاجاتاہے کہ نتیش کمار جب پہلی بار 3مارچ2000کو بہار کے وزیراعلیٰ بنے اس میں سنیل کمارنے نمایاں کرداراداکیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button