مایاوتی اویسی کے ساتھ اتحاد کی خبر پر ناراض کہا، بی ایس پی یوپی اور اتراکھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں تنہا لڑے گی
نئی دہلی27جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اگلے سال #اترپردیش #اسمبلی #انتخابات سے قبل ہی سیاسی اتحادکی خبریں آنا شروع ہوگئیں۔ خبر آرہی ہے کہ یوپی میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم اور بی ایس پی مل کر لڑیں گی۔ ان قیاس آرائیوں کے درمیان #بہوجن سماج وادی پارٹی کے صدر اور یوپی کی سابق وزیراعلیٰ #مایاوتی نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی بی ایس پی اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں تن تنہا مقابلہ کرے گی۔
#اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم (#AIMIM)کے ساتھ اتحاد کی خبر پر ، مایاوتی نے اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ یہ خبرکل سے ایک میڈیا نیوز چینل میں نشر کی جارہی ہے کہ اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم اور بی ایس پی مل کر یوپی میں آئندہ اسمبلی #انتخابات لڑے گی۔ یہاں تک کہ کوئی حقیقت نہیں ہے اور بی ایس پی اس کی سختی سے تردید کرتی ہے۔
بی ایس پی کی سپریمو نے واضح کیاہے کہ اس سلسلے میں ، پارٹی کی جانب سے ایک بار پھر یہ واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب کے علاوہ ، یوپی اور اتراکھنڈ میں اگلے سال کے آغاز پر ہونے والی اسمبلی کے لیے انتخابات میںکسی بھی اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے۔ کسی بھی پارٹی کے ساتھ مل کر نہیں لڑیں گے۔اس سے قبل مارچ کے مہینے میں ، مایاوتی نے بھی یوپی میں ہی اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا کسی کے ساتھ اتحاد کا تجربہ اچھا نہیں رہا ، ہماری پارٹی کے قائدین اور کارکنان اور ہمارے ووٹرز بہت ہی ناراض ہیں۔ یہ معاملہ ملک کی دوسری جماعتوں کے ساتھ نہیں ہے۔



