بین ریاستی خبریں

پنجاب: گنگیسٹرنے کیاتھا جیل میں ’حقہ پارٹی ‘ کا اہتمام ، 3 افسران معطل

چندی گڑھ/28جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #پنجاب کی #لدھیانہ سنٹرل #جیل میں #قیدیوں نے از خود حقہ #پارٹی کا اہتمام کیا، جس کا خمیازہ جیل اہلکاروں کو بھگتنا پڑا۔ طویل محکمہ جاتی تفتیش کے بعد جیل انتظامیہ نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 جیل حکام کو معطل کردیا ہے۔ ان افسران میں اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالحمید ، وارڈن روپندر سنگھ اور ہیڈ وارڈن ہرپال سنگھ شامل ہیں، صرف یہی نہیں ، بلاک انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ترسیم پال کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مئی کے مہینے میں #گینگسٹر نکا جٹانہ اور اس کے ساتھیوں نے لدھیانہ کی سنٹرل جیل میں ایک حقہ پارٹی کیا تھا، جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں کچھ قیدی شراب کے گلاس تھامے ہوئے تھے اور کچھ ان میں کچھ حقہ کا کش لگا رہے تھے ۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے گینگسٹر من ویندر سنگھ عرف نِکا جٹانہ ، ابھیشیک کمار ، پرمندر سنگھ ، بھارتی سنگھ ، کیول کرشن اور منندر سنگھ سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیاتھا۔

یہ معاملہ 16 مئی کو منظر عام پر آنے کے بعد جیل کے وزیر سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے اس کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔جیل حکام کے مطابق ویڈیو مئی کے پہلے ہفتے بنائی گئی تھی۔اس کیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جیل کے اندرحقہ اور شراب کی دستیابی کیسے ہوئی۔

تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب یہ پارٹی چل رہی تھی تو پولیس افسران اپنی ڈیوٹی پر تھے، اور یہ عمل افسران اور ملازمین کی ملی بھگت سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔پنجاب کی جیلوں میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی کئی بار جیلوں سے قابل اعتراض چیزیں اور منشیات برآمد ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button