اسد الدین اویسی کاوزیر اعظم مودی پر نشانہ کہا آپ کی کشمیر پالیسی ناکام ، کس بنیاد پر کریں گے حد بندی
نئی دہلی/28 جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#آل انڈیا #مجلس اتحاد المسلمین(AIMIM) کے سربراہ #اسد الدین #اویسی نے #وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی #کشمیر کی پالیسی میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے جموں وکشمیر میں حد بندی کی بات چیت پر مرکز سے سوال کیا کہ وہاں حد بندی کس طرح کی جائے گی۔ یہ کس بنیاد پر کیا جائے گا؟۔اسد الدین اویسی نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کی (نریندر مودی) کی میٹنگ میں حد بندی کی بات ہوئی ہے۔
آپ کون سی اور کس بنیادپر حدبندی کریں گے؟ آبادی کی بنیاد پر یا جغرافیائی علاقے کی بنیاد پر۔ آپ اپنی کشمیری پالیسی میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ بتادیں کہ 24 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں جموں وکشمیر کے سینئرلیڈران کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔ میٹنگ کے بعد تمام لیڈران نے کہا تھا کہ مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے ہیں۔ بعدازاں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ ہم پہلے حد بندی، پھر انتخابات اور پھر ریاستی حیثیت کادرجہ قبول نہیں ہے،
ہم پہلے حد بندی چاہتے ہیں، پھر ریاست اور پھر انتخابات ۔عمر عبداللہ نے کہا تھاکہ غلام نبی آزاد نے ہم سب کی طرف سے وہاں بات کی اور کہا کہ ہمیں اس ٹائم لائن پر یقین نہیں ہے۔ حد بندی، انتخابات اور ریاست کا درجہ قبول نہیں۔ پہلے حد بندی پھر ریاست پھر انتخابات۔ اگر انتخابات کرانے ہیں تو پہلے ریاست کا درجہ بحال کریں۔ اس کے بعد ہم انتخابات کے بارے میں بات کریں گے۔



