قومی خبریں
مہاجر مزدوروں پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ تمام صوبے31 جولائی تک ’ون نیشن ، ون راشن کارڈ‘ اسکیم کو نافذ کریں
نئی دہلی ، 29 جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#سپریم #کورٹ نے منگل کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ’ون نیشنل ون راشن کارڈ‘ (one nation, one ration card)اسکیم کو 31 جولائی تک نافذ کریں۔جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے غیر مقیم مزدوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق مرکزی اور ریاستی 3حکومتوں کیلئے متعدد رہنما #خطوط جاری کیں۔
#عدالت نے حکومت سے غیر منظم اور غیر مقیم مزدوروں کی رجسٹریشن کے لئے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) کی مدد سے ایک ویب پورٹل تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی اور کورونا وباکی وجہ سے دگرگوں صورتحال کی اصلاح کے لئے ازخود نوٹس لینے سے متعلق اپنے حکم میں عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ حکومتیں غیر مقیم مزدوروں کے لئے راشن مہیا کرے اور وبا جاری رہنے تک کمیونٹی کچن جاری رکھا جائے۔
بنچ نے ریاستوں کو ان کے مطالبہ کے مطابق اضافی غلہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ، اور ریاستی حکومتوں سے بھی کہا کہ وہ غیر مقیم مزدوروں میں راشن کی تقسیم کے لئے موزوں منصوبے بنائے۔خیال رہے ’ون نیشن ون، ون راشن کارڈ‘ اسکیم کے تحت راشن ملک کے کسی بھی حصے سے لیا جاسکتا ہے۔ حالانکہ دہلی کے علاوہ ، اس اسکیم کو ابھی تک مغربی بنگال اور آسام کی ریاستی حکومتوں نےنافذ نہیں کیا ہے۔



