بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی وزیر خارجہ امارات میں اسرائیلی سفارتخانے کے افتتاح کے لیے ابوظہبی پہنچ گئے

ابوظہبی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#اسرائیل کے نئے وزیرخارجہ یائیر لیپیڈ #متحدہ عرب #امارات کے اولین سرکاری دورے پر #ابوظہبی پہنچے ہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق لیپیڈ اس دوران اپنے امارتی ہم منصب شیخ #عبداللہ بن زاید النہیان اور دیگر سینئر حکام سے ملاقات کے علاوہ ابوظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے اور دبئی میں اسرائیلی قونصلیٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔ اسرائیل کی نئی قیادت کا خلیجی عرب ریاست کا یہ پہلا اعلٰی سطحی دورہ ہے۔

#اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس دورے کو تاریخی قرار دیا ہے۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برس سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے ’ابراہیمی معاہدہ‘ پر دستخط کیے تھے۔ اس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے کئی دوطرفہ معاہدے طے کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button