قومی خبریں

ٹویٹر کی مشکلات بڑھیں اب دہلی پولیس نے مقدمہ درج کیا

نئی دہلی29جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مائیکرو بلاگنگ سائٹ #ٹویٹر کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ #دہلی پولیس نے ٹویٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ کیس #بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن یعنی این سی پی سی آر کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ دہلی #پولیس کے #سائبر سیل نے یہ مقدمہ درج کیا ہے۔

دراصل چائلڈ پورنوگرافی میٹریل کو تواتر پر مسلسل پوسٹ کیا جارہا تھا جس کے بارے میں این سی پی سی آر نے بھی شکایت کی تھی۔ اس معاملے میں ، این سی پی سی آر نے بھی ڈی سی پی سائبر سیل کو 29 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اس سلسلے میں این سی پی سی آر نے دو خط لکھے تھے ، ان خطوں میں سے ایک سائبر سیل کو اور دوسرا سی پی دہلی پولیس کو۔ ٹویٹر پر پوسکو ایکٹ اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button