قومی خبریں

جموں وکشمیر: خاتون نے جبرامذہب تبدیل کرنے کی بات کوکیاخارج،کہا اپنی مرضی سے لیا فیصلہ 

جموں، 29 جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#جموں و#کشمیر میں مبینہ طور پر اغوا اور خواتین کو زبردستی #مذہب تبدیل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے کولے کر بہت  مظاہرے ہو رہے ہیں۔ تاہم ان خواتین میں سے ایک ٹی وی پر آئی اور اس نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ خاتون نے کہا ہے کہ اس نے بغیر کسی دبائو کے اپنی اپنی مرضی سے مذہب میں تبدیل کیا ہے۔
خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ سارا معاملہ غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ حقیقت اس سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ابھی 29 سال کی ہیں اور انہوں نے سال 2012 میں ہی اپنا مذہب تبدیل کرلیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ میں نے اپنی مرضی کے مطابق اپنے ایک دوست سے شادی کی تھی، کسی نے مجھ پر دباؤ نہیں ڈالا تھا۔
اس پورے معاملے میں مذہب اور اقلیت کو نہیں لایا جانا چاہئے۔خاتون نے کہا کہ وہ اپنے حقوق جانتی ہے اور اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔خاتون نے بتایا کہ 9 سال بعد غیر ضروری تنازعہ پیدا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھ پر ایک بار پھر مذہب تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، میں اب ایک بالغ ہوں اور اپنے فیصلے خود لے سکتی ہوں۔
براہ کرم اسے مذہب رنگ دینے کی کوشش نہ کریں۔ اس نے مزید کہا کہ میرے تمام دستاویزات قانونی ہیں اور میں صرف قانون کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button