
ماسکو، 30جون:(اردودنیا/ایجنسیاں) #دنیا بھر میں #کورونا #وائرس سے بچاؤ کے لیے #ویکسین کی تین ارب سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم #ڈیلٹا ویری ینٹ نے متعدد #ممالک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے اور بیشتر ممالک اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
#غریب ممالک میں ویکسی نیشن شروع ہونے کے باوجود بھی عالمی سطح پر ویکسین کی تقسیم مساویانہ نہیں۔روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 652 افراد #ہلاک ہوئے ہیں یہ وبا کے پھوٹنے کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ #اموات کی تعداد ہے۔روس میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا ویری ینٹ کی وجہ سے کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔
حکام اس سے نمٹنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں 119 افراد ہلاک ہوئے جو جمعے کو یورو 2020 کا کوارٹر فائنل کی میزبانی کرے گا۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر روس میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد کم رپورٹ ہوئی ہے اور ان #اموات کو شمار کیا جاتا ہے جس کی وجہ کورونا وائرس ہو ۔
روس میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں 20 ہزار سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 55 لاکھ ہوگئی ہے۔اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے زیادہ ہے۔آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے کیسز کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک کے ایک کروڑ سے زائد #شہریوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
اور برسبین چوتھا بڑا شہر بن گیا ہے جس نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔جنوبی افریقہ جو خطے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، میں سخت لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ایک دن بعد اموات کی تعداد 60 ہزار تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں۔



