
نئی دہلی/30جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)21جون کودھوم دھام سے ویکسین مہم چلی ،اشتہاربازی ہوئی لیکن پھرویکسین کی کمی ہرجگہ ہورہی ہے ۔ ملک کے کئی علاقوں میں ایک بار پھر ویکسین کی قلت دیکھنے کو مل رہی ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق #گجرات سے #بہار اور #یوپی کے #کوویڈ ویکسی نیشن مراکز تک لوگوں کو بغیر کسی ویکسین کے واپس لوٹنا پڑا۔
غازی آباد کے گراؤنڈ میں چلنے والا ویکسی نیشن سینٹر اب بند ہے۔ یہاں ہر روز تقریباََ 500 افراد کو ویکسین دی جاتی ہے لیکن بدھ کے روز بھی یہ بند رہا۔ پنکج کمار فیکٹری سے #چھٹی لینے کے بعد ویکسین لینے آئے تھے ۔ انہیں بدھ کے روز رام لیلا میدان کی سلاٹ بھی ملی تھی ، لیکن جب وہ وہاں پہنچے تو مرکز کو بند کردیا گیا تھا۔غازی آباد کے رہائشی پنکج کمار نے بتایاہے کہ میں نے کل رات یہاں ایک بکنگ کی تھی۔
مجھے میسج بھی ملا لیکن ویکسین نہیں ملی۔ جبکہ میں #فیکٹری سے چھٹی پر آیا ہوں۔ اسی طرح نمیت بھی اپنی والدہ کے لیے دوسری خوراک لینے آئے تھے ، لیکن کوون ایپ پر بدھ کے روز غازی آباد کے نجی اسپتال میں صرف ادائیگی سے متعلق ویکسینیشن سلوٹ نظر آیا۔ نمت نے کہاہے کہ دیکھو یہ صرف نجی اسپتال میں ویکسین کی سلاٹ دکھا رہا ہے ، مجھے #مفت #ویکسینیشن کا سرکاری سلاٹ نہیں مل رہا ہے ، میں چار پانچ دن سے کوشش کر رہا ہوں۔



