
اوساکا :(اردودنیا/ایجنسیاں)جاپان کے لوگوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک دوسرے کے احسان مند اور سراپا تشکر ہوتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے سے ہمیشہ جھک کرملتےہیں۔ یہ اچھی روایات اور خوبیاں نہ صرف انسانوں تک محدود ہیں بلکہ اب یہ روایات حیوانوں کو بھی سکھائی جا رہی ہیں۔#سوشل #میڈیا پروائرل ہونے والی ایک #ویڈیو میں #جانوروں کی #انسانوں کے ساتھ احسان مندی اور اظہار تشکر کی عملی مثال ملتی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی ایک ہرن کو کچھ کھلاتی ہے جسکے جواب میں وہ سرجھکا کر اس کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن دو بار لڑکی کے سامنے سرجھکاتا ہے اور اس کے بعد اسے دیکھتا ہے۔سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ #جاپان میں ہرنوں کو سکھایا جاتا ہے کہ وہ کھانے پینے کی چیزیں دینے والے #لوگوں کے ساتھ ادب اور محبت سے پیش آئیں۔
الغزلان في #اليابان تعلمت أن تحي الأشخاص الذين يقدمون لها الطعام بكل أدب ولطف مثلما يفعل #اليابانيون في حياتهم اليومية 🙏 pic.twitter.com/9kLKuJLSrm
— اليابان بالعربي🇯🇵 (@nippon_ar) June 30, 2021
دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپان نے کئی شعبوں میں مثالی ترقی کی اور آج ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جاپان میں حیوانوں کو بھی ادب کے قرینے سکھائے جاتےہیں۔



