
ممبئی، یکم جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #بمبئی ہائی #کورٹ نے بھی ٹی سیریز کے مالک گلشن کمار کے قتل کے مجرم رئوف مرچنٹ کو راحت نہیں دی۔ سیشن عدالت نے 2002 میں مرچنٹ کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ انہیں اپنی بیمار والدہ کی عیادت کیلئے 2009 میں پیرول پر رہا کیا گیا تھا لیکن وہ بنگلہ دیش فرار ہوگئے تھے، وہ زیادہ دن زندہ نہ رہ سکے اور جعلی پاسپورٹ کیس میں بنگلہ دیش پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ رؤف ایک بار پھر نومبر 2016 میں ہندوستانی قانون کے شکنجے میں آیا اور اب اس کی پریشانی اور بھی بڑھ گئی ہے۔
بنگلہ دیش سے واپسی کے بعد رؤف نے تفتیش کے دوران بتایا تھا کہ ان کو اس کے سرپرست داؤد ابراہیم نے بلایا تھا اور کہا تھا کہ وہ فرلو ختم ہونے کے بعد جیل جانے کا انتظار نہ کریں، بلکہ بنگلہ دیش فرار ہو جائیں۔ فرلو پر اورنگ آباد جیل سے رہا ہونے کے بعد رؤف نے کچھ دن ممبرا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارا۔ 2016 میں ان سے تفتیش کرنے والے کرائم برانچ ٹیم کے ایک افسر نے نے کہاکہ وہ 10 دن سے کنبہ کے ساتھ رہا تھا اور 11 ویں دن اسے دبئی سے فون آیا تھا۔
اس کے بعد یہ تاجر کولکاتہ چلا گیا۔ داؤد نے اسے ایک اور کام دیا تھا، جسے اسے مکمل کرنا تھا۔ 16 نومبر 2016 کو مڈ ڈے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق رؤف کو ایک فون کال پر بتایا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر کولکاتہ روانہ ہوجائے، جہاں ایک ایجنٹ ان سے ملاقات کرے گا اور اپنی اگلی کاروائی کی وضاحت کرے گا۔
حکم کے مطابق مرچنٹ نے فورا ہی ایکسپریس ٹرین پکڑ لی۔ منصوبہ بندی کے مطابق اسے وہاں ایک ایجنٹ ملا جس نے اسے سرحد پار کیا اور بنگلہ دیش بھیج دیا۔ اسے بنگلہ دیش میں ایک اور ایجنٹ نے لپک لیا اور اس کے لئے بنگلہ دیشی جعلی پاسپورٹ بنوادیا۔ اسی پاسپورٹ پر وہ داؤد کا دوسرا کام مکمل کرنے دبئی جارہا تھا۔
جج سادھنا جادھو اور جج این آر بوکر پر مشتمل بنچ نے کاروباری بھائی بہنوں کو قتل، سازش اور آرمس ایکٹ کے تحت قصوروار پایا۔عدالت نے کہا کہ اپیل کنندہ (عبدالروف) کسی بھی طرح کی رعایت کا حق دار نہیں ہے۔ اس کی مجرمانہ تاریخ رہی ہے اور اس کے بعد بھی وہ اسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ انصاف اور معاشرہ کے مفاد میں اپیل کردہ کسی بھی طرح کی نرمی کا حق دار نہیں ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ 1997کے واقعہ کے فوراً بعد عبدالروف 2001میں اپنی گرفتاری تک فرار اور بعد میں 2009میں اسے چھٹی پر رہا کیا گیا اور 2016میں پھر گرفتار کیا گیا۔ریاستی حکومت نے تورانی اور عبدالرشید کے بری ہونے اور عبدالروف کی عمر قید کی سزا کے خلاف عرضی پیش کرنے والے کے خلاف اپیل کی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔
خیال رہے کہ 12اگست 1997کو ایک مندر کے باہر گلشن کمار کے جسم میں 16گولیاں مارکر انہیں قتل کردیا گیا تھا۔فریق استغاثہ نے دلیل دی کہ قتل، کمار تورانی کے مابین کاروباری دشمنی کا نتیجہ ہے اور کمار اور موسیقار ندیم صیفی کے مابین ایک درار تھی۔اختلافات کے تحت سیفی نے مبینہ طورپر کمار کو ختم کرنے لئے داود ابراہیم کاسکر گینگ کے ابو سلیم کو کام سونپا تھا۔



