ممبئی: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ #اداکارہ #پرینکا #چوپڑا #انسٹاگرام پر اپنی ایک تشہیری پوسٹ کیلئے 3کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔اداکارہ پرینکا چوپڑا اور ویرات کوہلی وہ دو #ہندوستانی شخصیات ہیں جو سالانہ ہوپر انسٹاگرام رچ لسٹ کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ہوپر انسٹاگرام ’رچ لسٹ‘ میں پرینکا کا 27 واں نمبر جبکہ #کوہلی 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
انسٹاگرام پر 6 کروڑ 40 لاکھ فالوورز کے ساتھ پرینکا انسٹاگرام ایپ پر اپنی ہر تشہیری پوسٹ کیلئے 4 لاکھ 3 ہزار امریکی ڈالر وصول کرتی ہیں۔4 لاکھ 3 ہزار امریکی ڈالر ہندوستانی روپیہ میں 3 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ہوپر انسٹاگرام رچ لسٹ میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 308 ملین فالوورز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں اور وہ انسٹاگرام پر ایک تشہیری #پوسٹ کے تقریباً 11 #کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔



