بین الاقوامی خبریںسرورق

چین: کمیونسٹ پارٹی کے 100 سال، کن باتوں کو عوام کے سامنے نہیں لایا جاتا؟

شنگھائی/3جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کو 100 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر شی جن پنگ نے غیر ملکی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ چینی قوم پر حملوں سے باز رہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کمیونسٹ پارٹی (communist-party) کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں جمعرات کو چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تیانمین اسکوائر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں 70 ہزار افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

چینی صدر نے تقریب سے اپنے #خطاب میں کہا کہ چینی قوم کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والی بیرونی طاقتوں کے اپنے سر جھک جائیں گے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین کے لوگ کبھی کسی غیرملکی طاقت کو ان کی توہین کرنے، انہیں دبانے یا محکوم بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے ایسا کرنے کی جرات کی تو ان کے سر ایک ارب چالیس کروڑ #چینی لوگوں کی آہنی دیوار کے سامنے لہو لہان ہو جائیں گے۔

شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں #چین کے لوگوں کی جانب سے قائم کی جانے والی نیو ورلڈ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ چین کے عوام نہ صرف پرانی دنیا کو تباہ کرنے میں اچھے رہے بلکہ انہوں نے نئی #دنیا بھی قائم کی ہے۔ ان کے بقول ‘صرف #سوشلزم ہی #چین کو محفوظ کرسکتا ہے۔یاد رہے کہ چین میں کمیونسٹ #پارٹی 1949 سے حکمرانی میں ہے جب کہ اس کے قیام کو 100 برس مکمل ہو چکے ہیں۔

البتہ اس جماعت کے بارے میں پانچ ایسی چیزیں ہیں جنہیں عوام کے سامنے نہیں لایا جاتا۔خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق سو سال قبل قائم ہونے والی کمیونسٹ پارٹی کی خاصیت ‘رازداری’ ہے۔ایک صدی قبل شنگھائی میں غیر قانونی مارکسٹ انڈرگراؤنڈ تحریک سے وجود میں آنے والی پارٹی کو معلومات پر سخت کنٹرول، نگرانی اور اختلافِ رائے کو ختم کرنے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

چین کی حکمران جماعت کے بارے میں اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پانچ ایسی چیزیں ہیں جس پر عام طور پر بات کرنا ناپسند کیا جاتا ہے۔پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس کے نو کروڑ 51 لاکھ اراکین ہیں لیکن ان افراد کے ناموں کی مکمل فہرست کبھی سامنے نہیں لائی گئی۔پارٹی کا رکن بننے کا عمل صرف سائن اپ سے بہت دور ہے۔ اس کے لیے دو سال کی سخت درخواست کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے جو امیدوار کی بے داغ ذاتی تاریخ پر منحصر ہوتا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی کے آرگنائزیشن ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پارٹی کے صرف 65 لاکھ اراکین مزدور ہیں جب کہ دو کروڑ 58 لاکھ زرعی ملازمین ہیں۔ اس کے برعکس چار کروڑ 10 لاکھ وائٹ کالر پروفیشنلز ہیں جب کہ ایک کروڑ 90 لاکھ ریٹائرڈ افراد ہیں۔بیجنگ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی تجزیہ کار وو کی آنگ کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ سطح کانفرنسز میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ایک خالص سیاسی جماعت ہے جسے بیوروکریٹ کلاس کی جانب سے بنایا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق چائنیز کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کا بجٹ عوام کے سامنے نہیں لایا جاتا جب کہ اس کے رہنماؤں کی ذاتی دولت ایک انتہائی حساس موضوع ہے۔سی سی پی کے اراکین اپنی آمدنی کا دو فی صد تک کا حصہ پارٹی خزانے میں دیتے ہیں۔ سال 2016 میں ایک سرکاری جنرل نے رپورٹ کیا تھا کہ گزشتہ سال کی شراکت کی مجموعی رقم سات ارب آٹھ کروڑ یوآن یعنی ایک ارب ڈالر تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button