قومی خبریں

گوری لنکیش قتل معاملہ: عدالتی حکم سے متاثر ہوئے بغیر ملزم کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ کریں: سپریم کورٹ

نئی دہلی/3 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے #کرناٹک ہائی کورٹ سے کہاہے کہ وہ کارکن صحافی گوری #لنکیش کے #قتل #کیس کے ایک ملزم کے خلاف الزم خارج کرنے کے حکم سے متاثرہوئے بغیراس کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ کرے۔گوری لنکیش کی بہن کویتا لنکیش نے ملزم موہن نائک کے خلاف منظم جرائم کے الزامات کو ختم کرنے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک #درخواست دائر کی ہے۔

اس عرضی کی سماعت کے دوران عدالت عظمی نے #کرناٹک #حکومت سے جواب مانگا۔جسٹس اے ایم خانولکر کی سربراہی میں تین ججوں کی بنچ نے کرناٹک حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف کویتا کی درخواست پر جواب دیں۔ جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس انیرودھ بوس بھی اس بنچ کا حصہ تھے۔

بنچ نے کہا کہ عبوری راحت کے خواہاں اور خصوصی اجازت درخواست دائر کرنے کی اجازت مانگنے والے درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کئے جائیں۔ اس نے کہا کہ مدعا نمبر 6کے وکیل کی دلائل سننے کے بعد ہمارا موقف ہے کہ جواب دہندہ نمبر 6کی جانب سے ہائی کورٹ کے سامنے دائر درخواست کا فیصلہ اس فیصلے سے متاثر ہوئے بغیر ہی لیائے، جسے چیلنج کیا گیا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

کویتا کی درخواست کے مطابق نائک نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر ضمانت مانگی ہے جس نے 22 اپریل کو ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔کویتا کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے انکشاف کیا ہے کہ نائک ایک گروہ کا حصہ تھا جو منظم جرائم کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔بائیں بازو کی کارکن اور صحافی گوری لنکیش کو 5 ستمبر 2017 کو بنگلورو میں اپنے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button