
نئی دہلی3جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے آج تشہیرمذہب کے سلسلے میں #دہلی اور #اتر پردیش میں چھ مقامات پرچھاپے مارے ہیں۔یہ معلومات تفتیشی ایجنسی نے دی ہیں۔ مرکزی تفتیشی #ایجنسی نے دہلی میں تین مقامات اور یوپی میں تین مقامات پر چھاپوں کے دوران برآمد #دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی تبدیلی مذہب کے مقصدکے لیے کروڑوں کی غیر ملکی رقم کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
مبینہ طور پر اس میں سے کچھ فنڈز پاکستان کی انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) سے بھی موصول ہوئی ہیں۔ عہدیداروں نے بتایاہے کہ سرچ آپریشن کے دوران متعددقابل اعتراض دستاویزات ضبط کی گئیں ، جو عمر گوتم اور ان کی تنظیموں نے ہندوستان بھر میں کی تھیں۔ بڑے پیمانے پر تبدیلی مذہب کرائی گئی ۔ یہ چھاپے جنوبی دہلی کے جامعہ نگر علاقے میں محمد #عمر #گوتم اوران کے ساتھی مفتی قاضی جہانگیر عالم قاسمی کے گھر ، اسلامک دعوہ سنٹر (آئی ڈی سی) کے دفتر پر ہوئے ہیں۔
اترپردیش کے #دارالحکومت #لکھنو میں واقع الحسن ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور گائڈنس ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے دفاتر میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ ای ڈی حکام نے بتایاہے کہ یہ تنظیمیں عمر گوتم کے زیر انتظام چل رہی ہیں اور مبینہ غیر قانونی تبدیلی #مذہب میں وہ نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔



