
منیلا:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فلپائن کے جنوبی حصے میں ایک فوجی طیارہ اترتے وقت گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں کم سے کم 45 ہلاک اور 40 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ طیارے میں کل 92 افراد سوار تھے۔ #فوج کے سربراہ نے جنرل سیریلیتو سوبیجانا نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی 130 #طیارے کے جلتے ہوئے ملبے سے اب تک 15 افراد کو نکال کر بچا لیا گیا ہے۔
جنرل سیریلیتو کے مطابق طیارہ سولو صوبے کے جولو جزیرے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ ’ریسکیو سروس اس وقت #طیارے کے ملبے کے قریب ہے اور ہم دعا کر رہے ہیں کہ مزید جانیں بچائی جا سکیں۔
‘فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق #فوجی طیارے میں سوار زیادہ تر مسافر حال ہی میں بنیادی فوجی تربیت سے پاس آؤٹ ہوئے تھے اور ان کو #فلپائن کی #مسلمان اکثریتی آبادی والے علاقے میں انسداد دہشت گری کی مشترکہ ٹاسک فورس میں بھیجا جا رہا تھا۔فلپائن کے جنوبی علاقے میں فوج کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جہاں عکسریت پسند گروپ سرگرم ہیں جن میں اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث ابو سیاف بھی شامل ہے۔



