سرورقفلمی دنیا

طلاق کے بعد ساتھ نظرآئے عامر خان اور کرن راؤ، بولے ہماری خوشی کی دعا کیجئے

ممبئی،4جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عامر خان اور کرن راؤ نے ہفتے کو طلاق لینے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں نے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ نیا باب شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ طلاق کے ایک دن بعد ہی ان دونوں کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں عامر خان اور کرن راؤ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی مداحو کو یہ پیغام بھی دے رہے ہیں کہ غمگین ہونے کی ضرورت نہیں، ہم ابھی بھی ساتھ ہیں، بس ہمارا رشتہ بدل گیا ہے۔

#عامر خان اور #کرن راؤ کی یہ  ویڈیو #سوشل #میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداح بھی اس پر کافی ردعمل دے رہے ہیں۔ #ویڈیو میں عامر خان یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ آپ لوگوں نے ہماری طلاق کا اعلان ضرور سنا ہوگا، آپ کو بھی افسوس ہوا ہوگا، اچھا محسوس نہیں ہوتا، ہم صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ ہم دونوں بہت خوش ہیں، ہم ایک کنبہ ہیں، ہمارا رشتہ بدل گیا ہے لیکن ہم ساتھ ہیں۔

اسی وجہ سے آپ لوگ زیادہ نہ سوچیں۔ پانی فاؤنڈیشن ہمارے لئے آزاد کی طرح ہے، ہمارا بیٹا آزاد بھی ایسا ہی ہے، ہمارے لئے دعا کریں کہ ہم خوشحال انسان بنیں۔ہفتے کے روز طلاق کے اعلان کے بعد عامر خان اور کرن راؤ نے مشترکہ بیان شیئرکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ #والدین کی حیثیت سے ایک ساتھ مل کر #بچے کی پرورش کریں گے۔

دونوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ فلموں، اپنی این جی او پانی فاؤنڈیشن اور دیگر منصوبوں کے لئے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ بتادیں کہ عامر خان اور کرن راؤ کی پہلی ملاقات 2001 میں اداکار کی فلم ’لگان‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور ان کی شادی دسمبر 2005 میں ہوئی تھی۔ ان کے بیٹے آزاد راؤ خان دسمبر 2011 میں پیدا ہوئے تھے۔

https://urduduniya.in/amazon_auto_links/deals/

 

متعلقہ خبریں

Back to top button