قومی خبریں

انتخابات سے پہلے ڈی این اے کا بھوت پھر باہرنکلا آرایس ایس سربراہ بھاگوت کابے تکابیان..کہا

کہا تمام ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک ، چاہے کسی بھی مذہب کاہو

نئی دہلی،4جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اکثر انتخابی مسئلہ بننے والا ڈی این اے ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ #اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل آر ایس ایس کے سربراہ موہن #بھاگوت  (RSS-Chief-Mohan-Bhagwat )نے غازی آباد میں ایک پروگرام کے دوران ڈی این اے کولے کر ایک بیان دیا۔ #مسلم راشٹریہ منچ کے پروگرام میں سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ تمام ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک ہی ہے، اس سے قطع نظر کہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ #ہندو مسلم اتحاد کی بات بھی گمراہ کن ہے، کیونکہ یہ دونوں الگ نہیں بلکہ ایک ہیں، کوئی بھی عبادت کے طریقے کی بنیاد پر لوگوں میں فرق نہیں کرسکتا۔ انہوں نے ہجومی #تشدد کولے کر کہا کہ ایسے لوگ ہندوتوا کے خلاف ہیں۔

بھاگوت نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ہم پچھلے 40 ہزار سالوں سے ایک ہی آباؤ اجداد کی اولاد ہیں، متحد ہونے کی کوئی بات نہیں، سب پہلے سے ہی ساتھ ہیں۔ بھاگوت کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب یوپی سے جبری طور پرتبدیلی مذہب کی مبینہ خبریں آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button