بین الاقوامی خبریں

ایران کے بوشہرمیں واقع واحد جوہری پاور پلانٹ میں سرگرمیاں بحال

تہران ، 5جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایران کے بوشہرمیں واقع واحد جوہری پاورپلانٹ (Bushehr Nuclear Power Plant) نے دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔اس کو دوہفتے قبل ضروری مرمت کے لیے ہنگامی طور پر بند کردیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق #ایران کے سرکاری میڈیا نے وزارت توانائی کے ترجمان مصطفی رجبی مشہدی کے حوالے سے بتایا کہ بوشہر پلانٹ نے ضروری مرمت مکمل ہونے کے بعد توانائی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی ہے۔

مشہدی نے یہ نہیں بتایا کہ پلانٹ میں کیا خرابی پیداہوئی تھی لیکن گذشتہ ہفتے ایران کی الیکٹرک توانائی کمپنی نے بتایا تھا کہ انجنیئر پلانٹ کے خراب جرنیٹر کی مرمت کا کام کررہے ہیں۔یادرہے کہ خلیج عرب کے شمال میں واقع بوشہرمیں ایران کے سابق شاہ رضا پہلوی کے دورمیں 1970 کے عشرے کے وسط میں اس #جوہری پاور #پلانٹ کی تعمیر شروع ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button