
نئی دہلی،05؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں 16 ریاستوں کے 77 اضلاع میں کورونا معاملے اب بھی تشویشناک ہیں ، جہاں مثبت شرح 10فیصد سے زیادہ ہے۔ اس میں اروناچل پردیش کے 19 اور #راجستھان کے 12 اضلاع شامل ہیں۔ #کیرالہ اور منی پور کے 8 اضلاع اور میگھالیہ کے 7 اضلاع میں بھی یہ کورونا کی سنگین صورتحال ہے۔
تریپورہ ، ناگالینڈ اور سکم کے 4 اضلاع اور اڑیشہ کے 3 اضلاع، آسام کے 2 اور آندھراپردیش کے 1 ، #ہماچل پردیش ، #چھتیس گڑھ ، لکشدیپ ، مہاراشٹر ، پڈوچیری کے ایک ،ایک اضلاع اس فہرست میں ہیں۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق 5 فیصد سے زیادہ اور 10فیصد سے کم مثبت شرح والے اضلاع کی تعداد 70 ہے ، جو ملک کی 19 ریاستوں سے ہیں۔ ان 77 اضلاع میں سے 48 کا تعلق شمال مشرقی ریاستوں سے ہے۔ یعنی سینگین شرح والے 62 فیصد اضلاع شمال مشرق سے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کے 39796 نئے کیسز،723 اموات
#ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا39396 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 723 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دوران 42352 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ مسلسل 53 ویں دن صحت یاب #مریضوں کی تعداد یونیہ کیسزسے کہیں زیادہ رہی ہے۔
ہندوستان میں #کورونا کی صحت یابی کی شرح بھی بڑھ کر 97.11 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہے۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد 482071 ہے۔ ایکٹیو کیسز #ملک میں 1.58 فیصد ہے۔ اب تک ملک میں 29700430 مریض صحت یابی ہوچکے ہیں



