مسلمانوں کی لنچنگ نفرت کی سونچ کانتیجہ،اویسی نے پوچھا،پھرملزموں کااستقبال کیوں کیاگیا؟
حیدرآباد/ 5جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حزب اختلاف نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان ہندو اور مسلم دونوں کے ڈی این اے ایک جیسے ہیں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔ جبکہ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بھاگوت کے اس بیان کو بغل میں چھری قرار دیا ہے ، جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ #اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہندوتوا اتحاد کی بات نہیں کرتے ہیں۔ مسلمانوں سے نفرت خود ہندوتوا کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ مسلمانوں کی لنچنگ گوڈسے کی سوچ کا نتیجہ ہیں۔حیدرآباد میں اسد الدین اویسی نے موہن بھاگوت کے بیان پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاہے کہ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا انہوں نے قبول کیا ہے کہ آر ایس ایس اور ہندوتوا کے نظریہ کی وجہ سے اکثریتی طبقہ بنیاد پرست ہے؟ کیا آر ایس ایس (RSS) اور ہندوتوا نظریہ تعصب پسندی کے ذمہ دار نہیں ہیں؟
#اویسی نے کہاہے کہ ہندوتوا اتحاد کی بات نہیں کرتے ہیں۔ آئین ہند اتحاد کی بات کرتا ہے ،یہ جامع ہے۔ ہندوتوا ایک خاص نظریہ ہے جس کے بعد آر ایس ایس اور موہن #بھاگوت ہیں۔ اس میں اتحاد کیسے ہوسکتا ہے؟ اویسی نے #ٹویٹ کیاہے کہ بھاگوت نے کہاہے کہ لنچنگ ہندومت مخالف ہیں۔ ان مجرموں کو گائے اور بھینس کے فرق کا پتہ نہیں چلتا ہے لیکن جنید ، اخلاق ، پہلو ، رکبر ، علیم الدین کے نام انہیں مارنے کے لیے کافی ہیں۔یہ نفرت ہندوتوا کی پیداوارہے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے لکھاہے کہ مرکزی وزیر کے ہاتھوں علیم الدین کے قاتلوں کو ہارپہنایا گیا ہے ، اخلاق کے قاتل کی لاش پر ترنگا لگایاگیا ہے ، آصف کو مارنے والوں کی حمایت میں ایک مہاپنچایت طلب کی گئی ہے ، جہاں بی جے پی کے ترجمان پوچھ سکتے ہیں ۔بزدلی ، تشدد اور قتل گوڈسے کی ہندوتوا کی سوچ کا لازمی جزو ہیں۔ مسلمانوں کی لنچنگ بھی اسی سوچ کانتیجہ ہے۔



