قومی خبریں

وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں ریویوپٹیشن داخل کیا

نئی دہلی5جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی شیعہ وقف بورڈکے سابق سربراہ ملعون #وسیم رضوی کی طرف سے سپریم کورٹ میں 26 آیات کو قرآن مجید سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست خارج کردی گئی۔ لیکن اب اس نے نظرثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس پر عائد 50 ہزار روپے جرمانہ معاف کرنے کی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔

وسیم رضوی کی جانب سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ وہ درخواست واپس لے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے پوچھاہے کہ #رضوی جرمانہ کب جمع کروائیں گے۔ اس پر اس کے وکیل نے بتایا کہ رضوی نے نظرثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔ انہیں یہ نہیں معلوم کہ وہ جرمانہ کب جمع کریں گے۔رضوی کی اس درخواست کو سپریم کورٹ نے 12 اپریل کو مسترد کردیا تھا اور پچاس ہزارروپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

رضوی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو 12 اپریل کے اپنے حکم پر دوبارہ غور کرناچاہیے کیونکہ عدالت نے انتہائی اہم حقائق کو نظرانداز کیا ہے۔ نیز قومی سلامتی سے متعلق ایک مسئلہ ہونے کے باوجود عدالت نے اس پر توجہ نہیں دی۔ رضوی نے #سپریم کورٹ کے ذریعہ عائد 50 ہزارروپے جرمانے کے حکم کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ در حقیقت 12 اپریل کو جسٹس آر ایف نریمن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپنے حکم میں نہ صرف رضوی کی درخواست خارج کردی ، بلکہ اس پر 50000 روپے جرمانہ بھی عائدکیاہے۔ #عدالت عظمیٰ نے اس عرضی کو فضول درخواست قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button