قومی خبریں

سپریم کورٹ نے مقننہ میں ہنگامہ آرائی پرتشویش کااظہارکیا

نئی دہلی5جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پارلیمنٹ اور #اسمبلی میں ممبروں کے ہنگاموں پر سپریم کورٹ نے تشویش کااظہارکیا ہے۔ عدالت نے کہاہے کہ اس طرح کے واقعات کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ نے کہاہے کہ یہ قابل قبول طرز عمل نہیں ہے۔ ہمیں اس طرح کے سلوک پر سخت موقف اپنانا ہوگا۔ یہ قابل قبول سلوک نہیں ہے۔

کیرالہ کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے #سپریم #کورٹ نے کہاہے کہ ایوان میں مائیک پھینکنے والے ایم ایل اے کے سلوک کو دیکھیں۔ جسٹس ایم آر شاہ نے کہاہے کہ وہ ایک ایم ایل اے ہیں، وہ عوام کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اب اسمبلی چھوڑیں ، پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ برپا ہے۔ ممبران #عوام پراس کے کیااثرات مرتب ہوں گے اس کے بارے میں نہیں سوچتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button