بین الاقوامی خبریںسرورق

بورس جانسن کا ماسک پہننے کی شرط ختم کرنے کا اعلان

لندن، 6 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عالمی وبا کورونا وائرس کے کم ہوتے اثرات کے سبب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا۔خبر رساں ایجنسی  مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ( Britain Prime Minister Boris Johnson) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی سے ماسک پہننا ہر شخص کی اپنی مرضی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے کی قانونی پابندی 19 جولائی سے ختم کردیں گے، اسی روز سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ #برطانوی #وزیراعظم #بورس جانسن نے کرونا وائرس کے انڈین ویرئینٹ کو لاک ڈاؤن نرمی کے راستے میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کی مہلک وبا کی ہندوستانی قسم برطانیہ میں وبا کی تیسری لہر کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کرونا #وائرس کی #ہندوستانی قسم پھیل رہی ہے وہاں کرونا ویکسینیشن میں اضافہ کیا جائے گا۔
پروفیسر کرس وٹی نے کہا کہ انڈین ویرئینٹ برطانوی ویرئینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، انڈین ویرئینٹ کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی خطرے میں پڑگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ #کرونا وائرس سے بچاؤ کیلیے ویکسین کی دوسر ڈوز 12 کے بجائے 8 ہفتے میں لگائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button