سرورقفلمی دنیا

عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی طلاق کے بعد ان کی بیٹی آئرا خان کیک کھانے لگیں۔ ہوا کچھ یوں کہ آئرا خان نے والد عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کے بعد اپنا پہلا پیغام #سوشل #میڈیا پر شیئر کیا۔ آئرا کا یہ پیغام والد سے یا پھر گھر سے متعلق نہیں ہے بلکہ شیئر کردہ #ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چیز کیک کھارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

آئرا کی یہ ویڈیو کیک اور اس کے ریویو سے متعلق ہے، تاہم تبصروں میں ان کے مداحوں کی جانب سے ایسے سوالات پوچھے گئے کہ آئرا نے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔ خیال رہے کہ چند روز قبل #عامر خان اور #کرن راؤن نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان میں خوش اسلوبی کے ساتھ طلاق ہوگئی ہے، اور وہ دونوں اب مزید ساتھ نہیں ہوں گے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ وہ اپنے بیٹے آزاد راؤ خان کی مشترکہ طور پر کفالت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button