بین الاقوامی خبریں

روسی ہیکر گروپ کی طرف سے ستّر ملین ڈالر تاوان کا مطالبہ

لندن، ۶؍ جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)روس سے منسلک Revil گروپ نے مبینہ طور پر دنیا بھر میں سینکڑوں کمپنیوں کو ہیکنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس #جرم میں #ماسکو حکومت ملوث ہوئی تو ردعمل ضرور ظاہر کیا جائے گا۔روس سے وابستہ #ہیکرز نے تاوان میں ستر ملین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ہیکر گروپ نے کہا ہے کہ #تاوان کی رقوم ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں ادا کی جائے۔

اس ہیکر گروپ نے جمعے کے دن کاسییا نامی ایک ایسی فرم پر سائبر حملہ کیا تھا، جو دنیا کی مختلف کمپنیوں کے آئی ٹی انفراسٹریکچرز کو ریموٹلی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس حملے کے بعد دنیا کے سترہ ممالک میں سینکڑوں #کمپنیوں کے آن لائن سسٹمز متاثر ہو گئے۔اس گروپ نے حال ہی میں جے بی ایس میٹ پراسیسنگ کمپنی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد یہ گیارہ ملین ڈالر کا تاوان حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

Revil گروپ کی طرف سے اس تازہ سائبر حملے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس ہیکنگ کی کارروائی میں کریملن ملوث پائی گئی تو واشنگٹن حکومت ردعمل ضرور ظاہر کرے گی۔ کاسییا فرم نے بتایا ہے کہ اس نئے سائبر حملے کے نتیجے میں تمام براعظموں میں بہت سی کمپنیوں کے سسٹمز کو #ہیک کیا گیا ہے۔

ان کمپنیوں میں مالیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ ٹریول سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں اور عوامی خدمات فراہم کرنے والے ادارے بھی شامل ہیں۔سویڈن میں گروسری چین ’کوپ‘ نے بتایا ہے کہ اتوار کے دن بھی ان کی اسّی سے زائد شاخیں بند رہیں کیونکہ ان کا کیش رجسٹر سافٹ ویئر سسٹم کام نہیں کر رہا ہے۔

اسی طرح سویڈن میں ایک فارماسوٹیکل چین، گیس اسٹیشن گروپ، سرکاری ریلوے اور پبلک براڈ کاسٹر ایس وی ٹی کی سروسز بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے ایک آئی ٹی کمپنی کا نام بتائے بغیر کہا ہے کہ اس کمپنی کے کئی ہزار صارفین اس نئے #سائبر حملے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسی طرح ہالینڈ میں بھی کئی کمپنیاں اس حملے کی زد میں آئی ہیں۔ #امریکی #خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ سائبر حملہ اتنے بڑی نوعیت پر کیا گیا ہے کہ اس سے متاثر ہونے والی ہر کمپنی کو شاید فردا فردا مدد فراہم نہیں کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button