قومی خبریں

امریندرسنگھ کی سونیاگاندھی سے ملاقات

چنڈی گڑھ 6جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی میں بحران جاری ہے۔ اس مشکل کو دور کرنے کے لیے #وزیراعلیٰ #کیپٹن #امریندر سنگھ نے منگل کو دہلی میں کانگریس کی عبوری صدر #سونیا #گاندھی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک گھنٹہ سے زیادہ جاری رہی۔ ملاقات کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ نے کہاہے کہ وہ نوجوت سنگھ سدھو کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے اس میٹنگ کے بعدکہاہے کہ میں کانگریس کے صدر(سونیا گاندھی)سے ملنے آیاتھا ۔پارٹی کے اندرونی معاملات اور پنجاب کی ترقی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جہاں تک #پنجاب کا تعلق ہے تو ہم جو بھی فیصلہ لیتے ہیں۔ اس کے لیے تیار ہیں۔ ہم آئندہ #انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو کے سوال پروزیراعلیٰ نے کہاہے کہ وہ ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

پنجاب میں جاری تنازعہ کے درمیان انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ پنجاب کانگریس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔پنجاب میں نوجوت سنگھ سدھوکے رویہ کے بعد کیپٹن پر بہت سارے سوالات اٹھ رہے ہیں، ایسی صورتحال میں کیپٹن سونیاگاندھی کی میٹنگ سے پنجاب کے راستے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ امریندر سنگھ آج سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پرملنے گئے تھے۔ کیپٹن کی ملاقات سے پہلے سہ پہر میں #راہل گاندھی سونیاگاندھی کے گھرپہنچے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button