بین الاقوامی خبریںصحت اور سائنس کی دنیا

کووڈ -19 کی طویل المعیاد علامات کا خطرہ ایک تہائی سے زیادہ افراد کو ہوتا ہے: تحقیق

جنیوا،08؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کووڈ کو شکست دینے والے ہر 10 میں سے 4 افراد کو مہینوں تک مختلف علامات کا سامنا ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی ایک #طبی تحقیق میں سامنے آئی۔جنیوا یونیورسٹی اور یونیورسٹی ہاسپٹلز آف جنیوا کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ کو شکست دینے والے ہر 10 میں سے 4 افراد میں لانگ کووڈ یا طویل المعیاد علامات کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

اس تحقیق میں 410 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی تاہم بیماری کی شدت اتنی زیادہ نہیں تھی کہ انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا۔ان میں سے 39 فیصد نے #بیماری کو #شکست دینے کے 7 سے 9 ماہ عد بھی مختلف علامات کو #رپورٹ کیا۔ان افراد میں تھکاوٹ لانگ کووڈ کی سب سے عام علامت تھی جس کا سامنا 20.7 فیصد افراد کو ہوا جس کے بعد سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی (16.8 فیصد)، سانس لینے میں دشواری 11.7 فیصد)) اور سردرد 10 فیصد) عام ترین علامات تھیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں لانگ کووڈ کی علامات جیسے #تھکاوٹ، سانس لینے میں مسائل اور درد کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button