
کینبرا،08؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسٹریلیا میں متنازعہ انسداد دہشت گردی پر مبنی قانون کو پارلیمان میں قبول کر لیا گیا۔ اس قانون کے تحت اب مساجد میں خطبات کوزیر نگرانی رکھتے ہوئے بنیاد پرست نظریات اور #انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی کرنے والی مساجد اور دینی تنظیموں کو فوری طو رپر بند کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔علاوہ ازیں، #مسلمانوں کے تحت اداروں کو بیرونی #ممالک سے فراہم کی جانے والی مالی امداد کو روکنے کے لیے بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
#مساجد میں متعین بالخصوص غیر ملکی واعظ اور علما کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور ان کے ناموں کو سرکاری طو ر پر درج کروایا جائے گا،حتی #ملک میں دہشتگردی کے جرم میں قید کی سزا کاٹنے والوں کو رہائی کے بعد بھی تعاقب کا سامنا کرنا ہوگا۔خدشہ ہے کہ اس قانون کے بعد #اسلام #مخالف عناصر #مسلمانوں پر اپنے حملے بڑھا دیں گے۔



