
واشنگٹن،08؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آفریقی ملک بوٹسوانا (Botswana) میں کان کنوں نے ایک اور انتہائی بڑا ہیرا تلاش کیا ہے۔ #کینیڈا کی لوکارا ڈائمنڈ کمپنی کی ڈائریکٹر نسیم لہری نے #بوٹسوانا کے دارالحکومت گابورون میں بتایا کہ یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا ہے اور اس کا وزن 1,174 قیراط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس #ہیرے نے گزشتہ ماہ بوٹسوانا میں ہی ملنے والے ہیرے کی جگہ لے لی ہے جسے اُس وقت #دنیا کا تیسرا بڑا #ہیرا قرار دیا گیا تھا۔ اُس کا وزن 1,098 قیراط تھا۔ اب تک دنیا کا سب سے بڑا ہیرا جنوبی #آفریقہ میں 1905 میں ملا تھا اور اس کا وزن 3,106 قیراط تھا۔



