نئی دہلی8جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ڈاکٹر ہرش وردھن کودونوں مرکزی وزرائے صحت کو عہدے سے ہٹانے اور یہ ذمہ داری منسکھ مانڈویہ کو سونپنے پرطنزکیاہے۔انہوں نے کہاہے کہ اس کا مطلب ہے کہ اب ملک میں ویکسین کی کمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے ہیش ٹیگ کے ذریعے ٹویٹ کیاہے کہ اس کامطلب ہے کہ اب آپ کے پاس ویکسین اور کمی نہیں ہوگی۔
#بی جے پی کے ترجمان گوراو بھاٹیا نے راہل گاندھی پرطنزکرتے ہوئے کہا کہ #کانگریس کے سابق صدر #راہل #گاندھی غیرذمہ دارہیں اور بغیر کسی وجہ کے تنقیدکرتے ہیں۔سابق وزیر #خزانہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ نئے وزیر صحت کا پہلا کام ملک میں ویکسین کی مناسب اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہونا چاہیے۔انہوں نے #ٹویٹ کیاہے کہ نئے وزیر صحت کا پہلا کام ہونا چاہیے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ویکسینوں کی مناسب فراہمی ہواور بلاتعطل فراہمی ہو۔



