نئی دہلی، ۹/جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ٹوئٹر اور حکومت کے مابین جاری تنازعہ کے درمیان آرایس ایس نے ایک بڑا قدم اٹھاکر غیر ملکی ایپ ٹوئٹر کو پیغام دیا ہے۔ #آر ایس ایس نے سودیشی #سوشل #میڈیا ایپ کے نام سے مشہور ’کو‘ٹپر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے۔ آر ایس ا یس اور بی جے پی کے کئی رہنما بھی کو پر پہنچ چکے ہیں۔ کوپلیٹ فارم پر آنے کے بعد آر ایس ایس نے اپنے بانی ہیڈگوار کے حوالے سے ایک مراسلہ لکھا ہے۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ’کو‘ نامی دیسی ایپ پر آر ایس ایس نے آکر #ٹویٹر کے لئے ایک بہت بڑا پیغام ہے۔آر ایس ایس سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اب وہ ہندی میں کو سے متعلق اپنی معلومات #شیئر کریں گے۔ اس پر بدھ کے روز آر ایس ایس کی سرگرمیوں سے متعلق پہلی تفصیلات شائع کی گئیں ، جو جمعرات کے روز چترکوٹ میں آرایس ایس کے پانچ روزہ اجلاس کے سلسلے میں تھیں۔
پانچ روزہ اجلاس میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور دیگر اعلیٰ ذمہ دار شرکت کررہے ہیں۔خیال رہے کہ آئی ٹی کے نئے ضابطہ کے حوالے سے حکومت اور ٹویٹر کے مابین تنازع چل رہا ہے ۔



