نیویارک ، 10جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی صدر جو بائیڈن (President Biden)نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن (President Putin) سے مطالبہ کیا ہے کہ روسی سرزمین سے ہونے والے ہیکر حملوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔ #وائٹ #ہاؤس کے مطابق جو #بائیڈن نے #پوٹن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر ماسکو حکومت ان ہیکر حملوں میں ملوث نہیں ہے تو روسی صدر کو ان گروہوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
حال ہی میں کئی #ہیکر گروہوں نے ہزاروں امریکی کمپنیوں کے سافٹ ویئر سسٹمز کو ہیک کرکے مفلوج کر دیا تھا۔ سکیورٹی ماہرین کی اطلاعات کے مطابق یہ حملے مبینہ طور پر #ماسکو حکومت کی رضامندی سے کیے گئے تھے۔ صدر پوتن نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔



