قومی خبریں

ہم بھی مذاکرات کے لیے تیار،حکومت کی پیش کش پرراکیش ٹکیت کابیان

نئی دہلی10جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کسانوں کا احتجاج گذشتہ آٹھ ماہ سے جاری ہے اور فی الحال اس کا کوئی حل نہیں نکلاہے۔ مودی کابینہ میں توسیع کے بعد مرکزی وزیر زراعت نے کہاہے کہ وہ کسانوں سے بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسی دوران کسان رہنما راکیش ٹکیت نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر مرکز زرعی قوانین پر بحث کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔
اسی کے ساتھ ہی ٹکیت نے 26 جنوری کے واقعے کو اقوام متحدہ میں لے جانے والے بیان پر وضاحت کی ہے۔ راکیش ٹکیت (Rakesh Tikait)نے کہا ہے کہ ہم نے یہ نہیں کہا کہ ہم اقوام متحدہ میں نئے زرعی بلوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔ ہم نے 26 جنوری کے واقعہ پر ایک سوال کا جواب دیاتھا۔انہوں نے کہاہے کہ آیاکوئی ایسی ایجنسی ہے جو منصفانہ تحقیقات کر سکے۔ اگر نہیں تو ہمیں اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جاناچاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button