بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

دہلی : سب سے بڑے منشیات کا ریکیٹ فاش

اسپیشل سیل نے 2500 کروڑ کی 300 کلوگرام ہیروئن ضبط کی

نئی دہلی ، 10جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دارالحکومت دہلی میں منشیات کا بڑا کاروبار آج بے نقاب ہوگیا۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل (Narcotics Control Bureau)نے 300 کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد کرکے اس ریکیٹ کو فاش کیا ۔ مارکیٹ میں اس کی قیمت 2500 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ دہلی پولیس نے دہلی اور ہریانہ کے فرید آباد سے بھی 3 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈھائی ہزار کروڑ کی منشیات کے پیچھے’’نارکو ٹریریزم ‘‘پھیلانے کا ارادہ ہوسکتا ہے۔

منشیات کے ریکیٹ کا انکشاف کرنے کے بعد #دہلی #پولیس کے اسپیشل سیل کے #افسران نے پریس کانفرنس کرکے اس طویل عرصہ سے چل رہے #خطرناک کاروبار کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ منشیات کا کالا کاروبار کرنے والے گنہ گاروں کی گرفتاری کے لئے مہینوں سے آپریشن جاری ہے۔

آج پولیس کے اسپیشل سیل نے #افغانستان سے برآمدشدہ 354 کلوگرام ہیروئن برآمد کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، ان میں سے 2 پنجاب کے رہائشی ہیں ، جبکہ ایک کشمیر کے اننت ناگ کا رہائشی ہے۔دہلی پولیس کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں منشیات کنٹینر میں چھپا کر سمندر کے ذریعہ لائی گئیں۔

مدھیہ پردیش میں شیو پوری کے قریب واقع ایک فیکٹری میں اس کی عمدہ کوالٹی تیار کی گئی۔اس کے بعد پنجاب لے جانے کی تیاری کی گئی۔ پولیس کے مطابق فرید آباد میں #منشیات چھپانے کے لئے کرائے کا مکان لیا گیا تھا۔

افغانستان میں بیٹھے اس منشیات کے ریکیٹ کا لنک چلارہے ہیں۔

خیال رہے کہ دارالحکومت دہلی میں منشیات کی اسمگلنگ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کے روز دہلی کی کسٹم ٹیم نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کیا تھا، یہ شہری زیمبیا کا رہائشی تھا۔ وہ #جوہانسبرگ سے دہلی آیا تھا۔ مشکوک ہونے پر کسٹم ٹیم نے اسے ایئرپورٹ پر روک لیا۔

پھر دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں اس کا ایکسرے کیا گیا ،اس کے پیٹ کے اندر سے ہلکے پیلے رنگ کے کیپسول دیکھے گئے۔ پھر ڈاکٹروں نے دوائیوں کے ذریعے اسے باہر نکالا ، کل 106 کیپسول نکالے گئے ، جس میں 1052 گرام پاؤڈر ملا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button